کسٹم کارروائی،1کروڑ 92لاکھ مالیت کا سامان زیر قبضہ

کسٹم کارروائی،1کروڑ 92لاکھ مالیت کا سامان زیر قبضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں کراچی سے آنے والا سمگل شدہ سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔ کسٹم انٹیلی جنس نے دو کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان قبضہ میں لے لیا۔کسٹم حکام کے مطابق سمگل شدہ سامان پر 60 لاکھ روپے سے زائد کی ڈیوٹی بنتی ہے جو ادا نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر ملتان روڈ پر ناکہ لگایا اورکراچی سے سمگل شدہ سامان سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ سامان لاہور سے دیگر اضلاع کو بھجوایا جانا تھا۔کسٹم کے مطابق قبضہ میں لئے سمگل شدہ سامان میں 42ٹن سٹیل کوائل ، موبائل فون کی 33 ہزار بیٹریاں ،3500 ایران ساختہ راین جوسسز ، اے لیول اور او لیول کی 400 ٹن کتابیں جس میں ڈکشنریاں بھی شامل ہیں۔قبضہ میں لئے گئے سامان کی مالیت تقریبا ایک کرو ڑ92 لاکھ روپے ہے جس پر60 لاکھ روپے ڈیوٹی بنتی ہے جو ادا نہیں کی گئی۔ ٹرک نمبر z۔8877 سیمت تمام سامان قبضہ میں لے کر سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -