ریلوے کی کارکردگی پہلے سے بہتر لیکن مثالی نہیں کہاجاسکتا،سعد رفیق

ریلوے کی کارکردگی پہلے سے بہتر لیکن مثالی نہیں کہاجاسکتا،سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار خصوصی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر لیکن مثالی نہیں کہاجاسکتا، ہماری سب کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ تمام کاموں میں شفافیت کا عنصر ہو تاکہ ہم ہونہ ہوں اداروں کی ترقی پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ریلو ے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگرمحکمہ ریلوے کے ہر کام میں شفافیت ہوگی تو لوگ بھی تعریف کریں گے ہم ڈوبے ہوئے اداروں کوترقی کے راستوں پر کھڑاکرنا چاہتے ہیں ،اور اس کے لئے ہم سب کو مل کرمزید محنت کرنا ہوگی ۔اجلاس کے دوران ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی فہدرحمان نے وزیرریلوے کواپنے شعبہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کو ٹرینوں کی ای ٹکٹنگ ذریعے بکنگ بہت جلد شروع ہوجائے گی۔ ٹرینوں میں بکنگ کروانے والے مسافروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کی جاسکے گی ابتدائی طورپر گرین لائن ٹرین میں یہ ایس ایم ایس سہولت مہیا ہوچکی ہے اور ساتھ ساتھ ریلوے کی ویب سائیٹ کوبھی اپ گریڈکیا جارہاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -