گورنر پنجاب آج ڈبل شاہ ودیگرسیکنڈلزمیں وصول ہونیوالی رقوم متاثرین میں تقسیم کرینگے

گورنر پنجاب آج ڈبل شاہ ودیگرسیکنڈلزمیں وصول ہونیوالی رقوم متاثرین میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ آج نیب پنجاب کے دفتر واقع ٹھو کر نیاز بیگ میں ڈبل شاہ اور دیگر سیکنڈلز میں ریکور ہونے والی رقوم کو متاثرین میں تقسیم کریں گے،نیب پنجاب کے ترجمان کے مطابق ڈبل شاہ سیکنڈل سمیت دیگر مختلف سیکنڈلز میں ملزمان سے ریکوری کی گئی ہے جس کے لیے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ آج متا ثرین میں چیک تقسیم کریں گے۔اس سلسلہ میں نیب نے ڈبل شاہ متاثرین کو کلیم کی ادائیگی کی چوتھی قسط کی تقسیم کے لئے طلبی لیٹر جاری کر دئیے۔ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور رائے حسن نے متاثرین کو اصل وشناختی کارڈفوٹو کاپی،100 روپے کا بیان حلفی اقرار نامہ اور اصل کلیم رسید کے ہمراہ رواں ماہ کی مختلف تاریخوں میں پے آڈر کی وصولی کیلئے نیب دفترلاہورطلب کر لیا۔یاد رہے کہ پاکستان کے مشہور مالیاتی سکینڈل کا مرکزی کردارسید سبط الحسن المعروف ڈبل شاہ نیب کی 8 سال کی سزا کاٹنے کے بعد6 ماہ قبل وفات پا چکا ہے۔نیب نے13 اپریل2007 کو کاروائی کرکے اسکی رہائش گاہ ٹھٹھی آرائیاں وزیرآباد سے حراست میں لیکر 3 ارب75 کروڑ کی ملکی و غیر ملکی کرنسی و اثاثے اپنی تحویل میں لے رکھے ہیں جو کہ مرحلہ وار متاثرین میں رقوم کی تقسیم کی جا رہی ہیں۔نیب ترجمان کے مطابق ڈبل شاہ سیکنڈل میں چھوٹے متا ثرین کو اس ماہ چیک کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گااس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ مرحلہ وارمتاثرین میں رقوم کی تقسیم کی جا رہی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -