لبرٹی گول چکر پر شہداء کشمیر کی یاد میں آج شمعیں روشن کی جائیں گی
لاہور(خبر نگار خصوصی)سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان فار ہیومن رائٹس کی زیر اہتمام آج لبرٹی گول چکر کے مقام پر شہداء کشمیر کی یاد میں آج شمعیں روشن کی جائیں گی اور ان کو سلام پیش کیا جائے گا۔کشمیریوں کا قتل عام اور ظلم کے خلاف لبرٹی گول چکر کے مقام پر آج سول سوسائٹی آرگنائزیشز،سیاسی جماعتوں کے رہنما،شاعرو ادیب،طالب علم اور شہر ی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہوں گے اور کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور ان کی یاد میں شام 6بجے شمعیں روشن کی جائیں گے۔اس موقع پر مختلف طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں طرف سے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے گا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔پروگرام آج شام 2اگست بروز منگل لبرٹی گول چکرپر ترتیب دیا گیا ہے۔