غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے :عابد شیر علی

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے :عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے مختلف شکایات پر لیسکو ایسٹرن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر رانا مجاہد سعید کو معطل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ‘ایس ڈی او شالا مار امجد حسین اور دو میٹر ریڈرز کو بھی معطل کر دیا جبکہ عابدشیر علی نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کرنیوالوں کو کسی صورت معافی نہیں دیں گے بلکہ وہ قانون گرفت میں آئیں گے محکمے کے بعض لوگ کرپٹ اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں کر پٹ لوگوں کو کسی صورت بر داشت نہیں کیا جا ئیگا اور اب صرف انکوائریاں نہیں لگیں گی، ملازمین کو سزائیں بھی ملیں گی۔گزشتہ روز شالیمار گرڈ سٹیشن میں عابد شیر علی نے کھلی کچہری لگائی جہاں سائلین نے لیسکو کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے جس پر وزیر مملکت نے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں ناقص کارکردگی اور سائلین کی تحریری شکایات پر لیسکو ایسٹرن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر رانا مجاہد سعید کو معطل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کئے گئے جبکہ ایس ڈی او شالا مار امجد حسین اور دو میٹر ریڈرز کو بھی معطل کر دیا گیا ۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کی شکایات کو حل کیا جائے اور اس میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کی شکایات سننے کے لئے مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے دفاتر کے اچانک دورے کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے والے بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ اب صرف انکوائریاں نہیں لگیں گی، ملازمین کو سزائیں بھی ملیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -