دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کیساتھ ہیں ،چوہدری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہمیں احتجاج کا شوق نہیں لیکن (ن) لیگ کو ’’کر پشن ‘‘کا ’’شوق ‘‘ضرورہے ،حکمران خود ملک میں کچھ کر نے کو تیار نہیں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناکر قوم کو بے وقوف بناتے ہیں ،حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار پر خاموشی اختیار کر نا بھی کسی جر م سے کم نہیں،(ن) لیگ بتائے انکو ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے خاتمے سے کس نے روکا ہے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی حر کتوں پر پر دہ ڈالنے کیلئے تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے اور ہمیں احتجاجی تحر یک کا کوئی شوق نہیں مگر جب حکمران ملک میں لوٹ مارکا اپنا شوق جاری رکھیں گے تو اس کیخلاف احتجاج کر نا ہمارا آئین وجمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف دہشت گردی کیخلاف جنگ کے معاملے پر پاک افواج کیساتھ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے سہولتوں کاروں کا بھی خاتمہ ضروری ہے ۔