قندیل بلوچ قتل ، گجرات میں پناہ لینے والا ملزم گرفتار ، ملتان پولیس کے حوالے
گجرات (بیورورپورٹ)مشہورماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ کار گجرات تک پھیل گیا ۔موبائل ڈیٹا کی مدد سے مقتولہ کے ساتھ رابطے پر ملتان سے فرار ہو کر گجرات میں پناہ لینے والے ملزم کو بھی حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کا موبائل فون پر ملزم وسیم بلوچ سے براہ راست رابطہ تھا وقوعہ کے بعد ملزم نے اپنے موبائل فون سے سم نکال کر پھینک دی تھی اور اسکی جگہ دوسرا نمبر استعمال کرنا شروع کر دیا ملتان پولیس نے ملزم کے موبائل کے ڈیٹا سے اسے ٹریس کیاجس کی لوکیشن گجرات کی نکلی سی سی پی او ملتان نے ڈی پی او گجرات سے رابطہ کیا اور ملزم کی گرفتاری میں تعاون کرنے کی اپیل کی جس پر ایلیٹ فورس کے انچارج ضیغم ثنا انسپکٹر نے ملزم کو لوکیشن سے ٹریس کر لیا اور اسے گرفتار کر کے ملتان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں اہم انکشافا ت کی توقع ہے باور کیا جا رہا ہے کہ گرفتار ہونیوالے ملزم کا مبینہ طور پر کردار بھی مرکزی تھا ۔