وقاص شاہ قتل کیس کا فیصلہ 8 اگست تک محفوظ
کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ قتل کیس کا فیصلہ 8 اگست تک محفوظ کرلیاہے ۔پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں وقاص شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں رینجرز کے وکیل کا کہنا تھا کہ 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن کیا تھا ، آپریشن کے دوران وقاص شاہ کو گولی لگی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی ، رینجرز کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی تھی بلکہ وقاص شاہ پر ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج آصف علی نے فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے تھے، عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس کا فیصلہ 8 اگست تک محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، واضح رہے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج آصف علی کو اندرون سندھ سے گرفتار کیا گیا تھا