بھارتی دولہا دلہن نے ’ہوا ‘میں شادی کر کے نیا ریکارڈ بنادیا

بھارتی دولہا دلہن نے ’ہوا ‘میں شادی کر کے نیا ریکارڈ بنادیا
 بھارتی دولہا دلہن نے ’ہوا ‘میں شادی کر کے نیا ریکارڈ بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں آج کل نوجوان اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے طرح طرح کے طریقے اپناتے ہیں لیکن بھارتی جوڑنے زمین سے 90میٹر بلندی پر ’ہوا‘ میں لٹک کر شادی کرکے نیا ریکارڈ بنا دیاہے۔اپنی نوعیت کی اس عجیب و غریب شادی نے اخبارات کی شہ سرخیوں میں جگہ بنا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کوہلہ پورسے تعلق رکھنے والے دولہا دلہن جوکہ ٹریکنگ کے دوران ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا ہوئے اب وہ زمین سے 90میٹر بلندی پر ہوا میں رسیوں پر لٹک کر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔زہدر اور ریشما نامی لڑکی نے انتہائی بلندی پر ایک دوسرے کو ہار پہنائے جبکہ پنڈٹ نے بھی ہوا میں ہی ’شادی کے منتر‘پڑھے۔دوسری جانب شادی کو دیکھنے کیلئے زمین پر بڑی تعداد میں شرکاء موجود تھے جنہوں نے نیچے سے دولہا اور دلہن کو مبارک باد پیش کی جبکہ اس موقع پر شرکاء کو محظوظ کرنے کیلئے کمنٹری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جو کہ شرکاء کو لمحہ بہ لمحہ اوپر ہونے والی تقریب کے بارے میں باخبر رکھے ہوئے تھے۔انتظامیہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ اس شادی کیلئے حفاظتی اقدامات کو خصوصی مد نظر رکھ کر تمام تر انتظامات کیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -