نیب نے سابق ناظم بن قاسم ٹاؤن عالم جاموٹ کو طلب کرلیا
کراچی (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے بن قاسم ٹاؤن کے سابق ناظم جان عالم جاموٹ کو طلب کرلیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ نیب نے کراچی کے سابق ٹاؤن ناظم بن قاسم کو طلب کیا ہے ۔نیب نے جان عالم جاموٹ کو 2اگست کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔جان عالم جاموٹ کا تعلق اس وقت تحریک انصاف سے ہے ۔نیب کی جانب سے ان کو طلب کیے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔