تربت سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر تین ساتھیوں سمیت گرفتار
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ایف سی نے تربت میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ تربت کے علاقے میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ۔گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔