الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دیدی
اسلام آباد( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کے پلان کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت تمام نئے شناختی کارڈز کو انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا، جن کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ان کے نام خارج کئے جائیں گے۔ گھر گھر مہم 29اگست تک جاری رہے گی جب کہ 20ستمبر سے ووٹر فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی۔ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہیکہ نئی مہم ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ30 لاکھ سے 9 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔