نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیویارک میں 80 سال بعد دنیا کا سب سے بدبودار پھول کھل گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد پھول دیکھنے پہنچ گئی۔ نیویارک کے بوٹینیکل گارڈن میں دنیا کا سب سے بدبودار پھول پوری طرح سے کھل گیا۔ انیس سو انتالیس کے بعد یہ پھول اب کھلا ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد نے گارڈن کا رخ کیا۔ تقریباً8 فٹ بڑا یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے۔