پیرس سینٹ جرمین کی لائسسٹر سٹی کو چار ایک سے شکست

پیرس سینٹ جرمین کی لائسسٹر سٹی کو چار ایک سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (آئی این پی)امریکا میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں پیرس سینٹ جرمین نے لائسسٹر سٹی کو چار ایک کے بڑے فرق سے ہرا دیا ہے ۔ امریکا میں چیمپئنز کپ کے میچ میں پیرس سینٹ جرمین اور لائسسٹر سٹی کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔ پی ایس جی نے میچ کے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے پہلا گول پنلٹی کک کی مدد سے چھبیسویں منٹ میں سکور کیا ۔ اس کے بعد پی ایس جی نے وقفے وقفے سے میچ میں مزید تین گولز داغے جبکہ لائسسٹر سٹی کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود ایک بھی مرتبہ گیند کو جال کا راستہ دکھانے میں ناکام رہی ۔