برازیل میں اولمپکس سے قبل تیاریاں آخری مراحل میں،گیمز کا آغاز5اگست سے ہوگا
برازیلیا(اے این این)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ ریو اولمپکس کامیاب اور یادگار ہوں گے دوسری جانب برازیل میں اولمپکس سے قبل تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔ برازیل میں ہونے والے اولمپکس کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئیں ۔ اس بار گرمی کے موسم کے اولمپکس کا میدان برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سجے گا جس کی مناسبت سے اس کا نام ریو سمر اولمپک گیمز رکھا گیا ہے ۔5 سے 21 اگست تک جاری رہنے والے مقابلوں کے لیے سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اولمپک پارک تک میٹرو سروس کا آغاز بھی ہوگیا ہے ۔اس منصوبے پر تین ارب ڈالر لاگت آئی ہے ۔اولمپک گیمز کا آغاز پانچ اگست سے ہوگا۔