برائن برادران زیکا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ریو اولمپکس سے دستبردار
واشنگٹن(اے پی پی) اولمپک مینز ڈبلز چیمپئن امریکی برائن برادران نے زیکا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 5 اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپکس سے دستبرداری کا باضابطہ اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور فیملی سے مشاورت کے بعد وہ اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ میگا ایونٹ میں حصہ لینا ان کی صحت کیلئے بہتر نہیں ہوگا۔ برائن برادران نے مزید کہا کہ وہ اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینا چاہتے تھے مگر صحت ان کی اولین ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اولمپکس میں امریکی برائن برادران نے ٹینس کے مینز ڈبلز مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔