پاکستان کی بھارتی وویمن کرکٹ ٹیم کو لاہور میں سیریز کھیلنے کی پیشکش
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے رابطہ کرکے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو لاہور میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ آئی سی سی چیمپین شپ شیڈول کے مطابق پاکستان نے بھارت کی میزبانی کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بی سی سی آئی سے رابطہ کرکے بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کو ستمبر کے دوران لاہور میں سیریز کھیلنے کی دعوت دی۔ سیریز میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کا شیڈول بھجوایا گیا ہے۔آئی سی سی چیمپین شپ شیڈول کے مطابق پاکستان نے بھارت کی میزبانی کرنا ہے اور باہمی سیریز کے نتائج کی روشنی میں ورلڈ کپ کوالیفائر کا فیصلہ ہو گا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں سیریز لازمی کھیلنا ہے۔آئی سی سی چیمپین شپ میں پاکستان کو انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ گر گئی۔ اس لیے اب اسے کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت سے جیتنا پڑے گا۔ بھارت سے جیتنے کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آ جائے گی۔