سمونا ہالپ اور مونیکا نکولیسکو نے راجرز کپ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنا لی
مونٹریال(اے پی پی) روس کی نامور کھلاڑی اکاترینا ماکاروا اور انکی ہم وطن کھلاڑی ایلینا ویسنینا نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں رومانیہ کی سمونا ہالپ اور انکی ہم وطن مونیکا نکولیسکو کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مونٹریال میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں روس کی نامور کھلاڑی اکاترینا ماکاروا اور انکی ہم وطن کھلاڑی ایلینا ویسنینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی سمونا ہالپ اور انکی ہم وطن مونیکا نکولیسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6(7-5) سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔