سی پی ایل، شعیب ملک کی ٹیم بارباڈوس پلے آف سے آؤٹ

سی پی ایل، شعیب ملک کی ٹیم بارباڈوس پلے آف سے آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فلوریڈا(آئی این پی)گیانا ایمیزون واریئرز نے6 وکٹ سے شکست دیکر باربارڈوس ٹرائیڈینٹس کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔گذشتہ شب منعقدہ میچز میں گیانا ایمیزون واریئرز نے بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کو 6 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ کے نقصان پر 158رنز جوڑے، کپتان کیرون پولارڈ47، اسٹیون ٹیلر37 اور شعیب ملک33 گیندوں پر 35رنز بنائے۔احمد شہزاد 6رنز بنا سکے ،سہیل تنویرنے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واریئرز نے ہدف 19.3 اوورز میں 4 وکٹ کھوکر حاصل کرلیا، کرس لین 57 رنز بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ جیسن محمد نے 57 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دوسرے میچ میں سینٹ لوشیا زوکس نے جمیکا تلاواز کو 63رنز سے مات دیکر پلے آف میں رسائی حاصل کرلی۔سی پی ایل کا پہلا پلے آف بدھ 3 اگست کو ایمیزون اور تلاواز کے درمیان ہوگا، دوسرا پلے آف جمعرات 4 اگست کو زوکس اور ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز کے درمیان شیڈول ہے۔