1876 والا پرانا ریلوے سسٹم ختم، جدید اصلاحات کی جا رہی ہیں، ڈی ایس ریلوے ملتان
ملتان(جنرل رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں جدید اصلاحات کی جارہی ہیں 1876والا پرانا سسٹم ختم کرکے نیا سسٹم رائج کیا جارہا
(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
ہے3ہزار سے زائد مسافر روزانہ ملتان سے سفر کرتے ہیں عوام کی سہولت کے لئے ون ونڈو سسٹم کے تحت ریزرویشن آفس تبدیل کرکے بکنگ آفس کے ساتھ شفٹ کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس ریلوے ظفر اللہ کلوڑ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ظفر اللہ کلوڑ نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘ریلوے افسران اور سٹاف محکمہ کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں مالی سال 2015-16کے دوران ریلوے ملتان ڈویژن نے نہ صرف پہلے سے 40کروڑ روپے زیادہ کمائے بلکہ پچھلے سال کی نسبت 50لاکھ سے زیادہ آمدن حاصل کی ملتان میں ٹرین ڈرائیوروں‘گارڈز کے ویٹنگ روم کو بھی سہولیات سے مزین کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح جدید ترین سسٹم سے منسلک ہورہا ہے پہلے مرحلہ میں لودہراں سے ملتان‘ ملتان سے خانیوال تک جدید سگنل سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے دوسرے مرحلہ میں خانیوال سے ساہیوال تک کام مکمل کیا جارہا ہے آٹو بلاک سسٹم کے باعث بلاک سیکشن میں ایک کی بجائے بیک وقت چار ٹرینیں چلنا شروع ہوگئی ہیں لودہراں یارڈ کی تاریخی ری ماڈلنگ کی گئی ہے پہلے ٹرینوں کی رفتار15سے20کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ اب نئے سسٹم کے باعث 100سے120کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے وقت مقررہ پر ٹرینوں کی آمدورفت ممکن ہوئی ہے جبکہ بسوں کی نسبت کم وقت اور کم کرایہ میں محفوظ سفر فراہم کیا جارہا ہے ملتان اور موسی پاک ایکسپریس میں اے سی پارلر کا لاہور تک کرایہ 650روپے رکھا گیا جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ صرف750روپے ہے ۔مہر ایکسپریس میں بھی بہترین لوئر کلاس اے سی بوگیاں لگائی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی تک کا کرایہ صرف1000رورپے رکھا گیا ہے ٹرین میں باقاعدہ ریفریشمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جنوبی پنجاب کی عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ بسوں کی بجائے ٹرینوں میں سفر کو ترجیح دیکر قومی ادارہ کو مضبوط بنائیں ظفراللہ کلوڑ نے مزید بتایا کہ میاں چنوں‘ لودہراں‘ ڈیرہ نواب‘ جھنگ ریلوے سٹیشن کو بھی فنکشنل کروا کر ملتان ریزرویشن سے منسلک کردیا گیا ہے ریلوے سٹیشن کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں کارگو آفس بھی نئے بنائے جارہے ہیں ریٹائرنگ روم کی اپ گریڈیشن‘ ویٹنگ روم‘ واش روم بھی بنائے جارہے ہیں ظفراللہ کلوڑ نے مزید بتایا کہ لودہراں‘ گیلے وال‘ شجاع آباد‘ ملتان‘ پیراں غائب ‘ریاض آباد سمیت7سٹیشنوں کو سی بی آئی سسٹم کے تحت آن لائن سے منسلک کردیا گیا ہے اس سسٹم کے تحت آٹو بلاک پر گاڑی چلائی جائے گی گیلے وال سے ریاض آباد تک فنکشنل کردیا گیا ہے جبکہ لودہراں بھی جلد شروع ہوجائے گا پراجیکٹ کے تیسرے آٹو میٹک سسٹم کے تحت ٹرین میں ہوائی جہاز کی طرح کیب سگنلنگ لگے گاا جس کے ذریعے ڈرائیور کو اگلے سٹیشن اور سگنلز ‘گاڑی کی رفتار وغیرہ سے آگاہی رہے گا جس سے حادثات میں واضح کمی ہوگی اور یہ ڈیٹا محفوظ بھی رہے گاڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نے مزید بتایا کہ کسو وال کو بھی سی بی آئی سسٹم پر لے آئے ہیں محسن وال سٹیشن کو بند کردیا جائے گا اور اگلے 10روز میں ایک اور سٹیشن راجپوت نگر بھی ٹرائل کیلئے چالو ہوجائے گا جس کے بعد سی بی آئی سسٹم والے سٹیشنوں کی تعداد9ہوجائے گی نئے سسٹم کے بغیر زیادہ ٹرینیں نہیں چل سکتی گڈز ٹرینوں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے جبکہ مسافر ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کی بجائے پرانی ٹرینوں کی استعداد کار بہتر بنائی جارہی ہے اس موقع پر ڈی سی او ریلوے طاہر مسعود مروت اور ڈویژنل سگنل انجینئر میاں عامر محمود بھی موجود تھے۔
ڈی ایس ریلوے