مدرسہ سے بھاگنے والا 12سالہ نوجوان برآمد
ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے مدرسہ سے بھاگنے والا 12سالہ نوجوان کو برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردیا (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے چند روز قبل اچانک پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 12سالہ بچے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تلاش شروع کردی جو گذشتہ روز پولیس کو چیچا وطنی کے رہائشی نے حوالے کردیا بتایا جاتا ہے کہ 12سالہ یوسف رضا مظفر گڑھ کا رہائشی ہے جو خیر المعاذ مدرسہ میں قرآن پاک کا آٹھواں پارہ حفظ کر رہا تھا جو مدرسے کے انتظامی معاملات سنبھالنے والے افراد کو بغیر بتائے ساہیوال کی گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا گاڑی میں بیٹھے ایک شخص جو چیچا وطنی کا رہائشی ہے نے اسکو لاوارث سمجھ کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے اس کودو دن اپنے پاس رکھا اور بعد ازاں اس کے گھر والوں اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بچے کو برآمد کرکے والدین کے حوالے کر دیا ہے پولیس کے مطابق بچہ اغواء نہیں ہوا تھا خود پڑھائی سے بچنے کیلئے بھاگ گیا جبکہ دوسری جانب خیر آباد کے علاقہ میں گذشتہ روز اظہر نامی شخص کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے گھر کاصفایا کردیا گھر میں موجود 75ہزار نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے پولیس نے درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔