زکریا یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں ’’پیرا ویٹرنری سکول‘‘ کے قیام کی منظوری
ملتان ( خصوصی رپورٹر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز میں ’’پیرا ویٹرنری سکول‘‘ کے قیام کی منظوری یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دے دی گئی ہے. یہ پیرا ویٹرنری سکول جنوبی پنجاب میں قائم کیا جانے والا اہم ادارہ ہے جس کے تحت خطے میں لائیو سٹاک(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور جانوروں کے متعلق عملی ٹریننگ دینے کا کام سرانجام دیا جاسکے گا.اس سکول میں شروع کیے جانے والے ڈپلومہ کورسز اور شارٹ کورسز میں دو سالہ لائیو سٹاک اسسٹنٹ ڈپلومہ ، ایک سالہ انوائرمنٹ کنٹرول پولٹری شیڈ سپروازر ڈپلومہ، ایک سالہ پولٹری اسسٹنٹ ڈپلومہ اور ۴ ماہ کا ڈیری ہرڈ منیجمنٹ ڈپلومہ شامل ہیں . مذکورہ سکول کے قیام کی منظوری اور دو سالہ ایل اے ڈی کورس کی منظوری حال ہی میں منعقد کیے جانے والے زکریایونیو رسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی.تمام ڈپلومہ کورسز کے داخلے اگست میں شروع کیے جائیں گے ان ڈپلومہ کورسز کے مکمل کرنے کے بعد طلباء لائیو سٹاک اور پولٹری سیکٹرز میں ایک فعال کردار ادا کرسکیں گے.جس سے ملکی سطح پر جانوروں کی فلاح و بہبود اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوسکے گا.