یکم اگست سے 14 تک ٹریفک چالان بند‘ وارننگ چٹ جاری کرنیکا حکم

یکم اگست سے 14 تک ٹریفک چالان بند‘ وارننگ چٹ جاری کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار ) گزشتہ روز ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے ٹریفک کمپین واک کے ذریعے ٹریفک کمپین IIفیزکا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے ٹریفک کمپین کے دوران چالان بند کرنے اور ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ چٹ جاری (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
کرنے کا حکم صادر فرمایا۔جس پر ٹریفک قوانین آگاہی کے حوالے سے مناسب مضمون تحریر ہوگا۔ جو کہ چالان چٹ کی طرز پر بنائی گئی ہے۔ اس واک میں آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری ،ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ،سٹی پولیس آفیسر محمد اظہر اکرم اور چیف ٹریفک آفیسر محمد شریف اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدہ داروں نے شرکت کی ۔ یکم اگست سے 14اگست تک عوام الناس میں بھر پور ٹریفک قوانین کی اگاہی اور شعور پیدا کرنے کے حوالہ سے واک کر کے کمپین کا آغاز کر دیا۔ یکم اگست سے 14اگست تک چالان بند کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں چالان کی طرز پر ایک وارننگ چٹ جاری کرنے کے حوالہ سے احکا مات جاری کردئے۔ 15اگست سے انفورسمنٹ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔آر پی او ملتان کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق اس کمپین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے حصہ میں آگاہی مہم ( ایجوکیشن)اور دوسرے حصہ میں عمل داری مہم (Enforcement) کا آغاز ہو گا ۔ آگاہی مہم (ایجوکیشن) کا دورانیہ یکم اگست سے 14اگست تک ہو گا جبکہ عملدداری مہم(Enforcement )کا دورانیہ 15اگست سے شروع ہوجائے گا ۔ آر پی او ملتان نے کہا کہ اس کمپین کا مقصد عوام الناس میں ٹریفک کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔