آزاد کشمیر کے الیکشن نے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے منفی طرز سیاست کو دفن کر دیا ہے، ساجد مہدی سلیم
وہاڑ ی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن نے پی ٹی آئی اور پی پی پی کی منفی طرزِ سیاست کودفن کردیا ہے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
انہیں بتا دیا ہے کہ عوام دھرنے اور نا چ گانا نہیں بلکہ اپنے مسائل کا حل چا ہتے ہیں جو صرف اور صرف میاں نوا ز شریف اور میاں شہبا زشریف اور اُن کے ساتھیوں کے پاس ہے یہ ہم نہیں بلکہ چا ئنہ کے حکمران بھی تسلیم کرتے ہیں ان خیالات کااظہارسید ساجد مہدی سلیم نے لڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ لڈن کو اُس کی پہچان دلائیں گے اسے ترقی یا فتہ علاقوں کے برابر لائیں گے میاں نو ا ز شریف اور میاں شہبا زشریف ایسے علاقے جو کسی وجہ سے پسماندہ رہ گئے ہیں انہیں اُن کا حق دلائیں گے سید ساجد مہدی سلیم نے بتایا کہ لڈن کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دلانے کیلئے درخواست پیش کردی گئی ہے انشاء اللہ بہت جلد لڈن کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دلا یا جا ئے گا