ایس پی سٹی ڈویژن کا سائلین کی داد رسی کیلئے کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

ایس پی سٹی ڈویژن کا سائلین کی داد رسی کیلئے کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ایس پی سٹی ڈویژن ڈاکٹر رضوان نے سٹی ڈویژن میں سائلین کی داد رسی اور بروقت مسائل کے حل کو یقینی بنانے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
کیلئے کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق پولیس سے شکایت کے بارے، جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے والے یا جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرنے کیلئے کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کیا۔ا نہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کیبل پر اور بینرز کے لئے عوام کو شعور دیا جائے گا۔ جرائم پیشہ افراد اگر روڈ بلاک کریں گے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سائلین جو میرٹ پر ہیں ان کو بروقت انصاف کی فراہمی کرنا میرا مشن ہے۔