چین کے ساتھ معاہدوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ‘ تہمینہ دولتانہ

چین کے ساتھ معاہدوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ‘ تہمینہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑ ی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما و ڈائریکٹر پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ و ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ چائنا کے ساتھ بیسیوں معا ہدات پر دستخط ہوچکے ہیں اور اسی سے ترقی کی ایک نئی راہ کھلے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے چا ئنا سے واپسی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
پر وہاڑی میں مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ چا ئنا کے خصوصی دورے میں چا ئنا حکومت کے ساتھ 50سے زائد معاہدات پردستخط ہو چکے ہیں اور چا ئنا حکومت نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں خاصی دلچسپی کااظہار بھی کیا ہے جس میں یوتھ پروگرام ، سی پی سی کے ساتھ میٹنگ ، کلچرل پروگرامز اور اس میں30سے زائد کمپنیوں نے پا کستان میں خاص طورپر انڈسٹری میں انوسٹمنٹ کرنے میں خصوصی دلچسپی کا بھی اظہار کیا انہوں نے مز ید کہاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے آفردی گئی کہ 25ایکٹر زمین پر 10ہزار نو کریاں چائنا پا کستان کو فراہم کریگا چائنا حکومت نے وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی انوسٹمنٹ کابھی وعدہ کیاہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد چا ئنا کی طرح ایک ہی بلڈنگ میں انڈسٹری کے حوالے سے ون ونڈ و اپریشن کاآغاز کردیا جا ئے گا جس میں انڈسٹری کے متعلقہ تمام محکمہ جات موجود ہو نگے اس موقع پر ایم پی اے شمیلہ اسلم، پروجیکٹ ڈائریکٹر انڈسٹریل اسٹیٹ قاضی عبدالماجد ، مارکیٹنگ منیجر شیراز ، ملک سرفراز ، جا م طاہر حسین سٹھار، رانا عمران ریاست ،مشتاق انصاری، ناصر دولتانہ، چودھری مجید بھلر، رانا بشارت علی ،راؤ شبیر احمدبلو، رانا ثاقب ، غلام مرتضیٰ ، چودھری عبدالحمید ، مقصود بٹ، عبدالوحید پپو ، راؤ ندیم یوسی چیئرمین اور سرفراز احمد جٹ ودیگر بھی موجود تھے۔
تہمینہ دولتانہ