گیسٹرو کے 210 مریض ملتان اور خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

گیسٹرو کے 210 مریض ملتان اور خانیوال کے ہسپتالوں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان+ خانیوال(وقائع نگار+ نمائندہ پاکستان) گیسٹرو کے مرض میں مبتلا (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
مریضوں کی آمد کا سلسلہ گذشتہ روز بھی ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری ہے 170 مریضوں کو ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا جبکہ 79 مریضوں کو طبی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا نشتر ہسپتال میں 103 چلڈرن کمپلیکس میں 41 سول ہسپتال میں2فاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں 20 مریض لائے گئے ہیں واضح رہے کہ مذکورہ مریضوں کی روزانہ کی رپورٹ صوبائی افسران صحت کو ارسال کردی گئی ۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق خانیوال اورگردو نوا ح سے 40افراد گیسٹرو میں مبتلا ہو گئے ہیں جن میں 12خوا تین بھی شا مل ہیں تما م متا ثرہ مریضو ں کو ریسکیو 1122اور دوسرے ذرائع سے ابتدائی طبی امداد کے بعدلا یا گیا جہا ں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے متاثرہ مریضو ں می ں رُبا ب ، تسلیم ، مریم ، نو رین ، گو رائیہ ، سکینہ ، مسددق ، ابراہیم، صبغت اللہ ودیگر شا مل ہیں ۔
گیسٹرو