پولیس کا ناقص گشت، النگ بوہر گیٹ کے قریب 2ڈاکوؤں نے افسر اور اسکی بیوی کو لوٹ لیا
ملتان (وقائع نگار) پولیس کی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے دعوے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ناقص گشت نظام کی بدولت شہری ڈاکوؤں نے لٹنے پر مجبور ہوگئے۔ النگ بوہڑ گیٹ کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر اور اسکی بیوی کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان جاتے وقت مذکورہ فیملی سے موبائل فون، پرس، دیگر ضروری کاغذات و نقدی سمیت ہزاروں روپے مالیت کے ساان سے محروم کر گئے ہیں۔ شورواویلہ پر اردگرد کے دکاندار اور راہگیر اکٹھے ہوگئے۔ جنہوں نے مذکورہ واقع کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچنے کے بعد ابتدائی معلومات حاصل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔