بجلی و سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ‘ عوام کا جینا محال

بجلی و سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ‘ عوام کا جینا محال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانپور(خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔ محکمہ کی جا نب سے لوڈشیڈنگ کے کو ئی اقدامات سا منے نہیں آ سکے۔ گلبر گ کا لو نی۔ را ئیٹرز کالونی۔ثمن آبا د کا لو نی میں کئی روز گیس نہیںآ رہی ۔ شہر کے مختلف علا قو ں میں دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 10بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ انکا کہنا ہے کہ ہم ہو ٹلو ں سے غیر معیا ر ی کھا نے خر ید نے پر مجبو ر ہیں ،شہریو ں نے احتجا ج کا سلسلہ بھی شر وع کر د یا۔ بااثر افراد نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کے حصول کیلئے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو ہر وقت گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، دریں اثناء غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری و ساری ،عوام کا جینا محال ،حکومت کے بڑے بڑے دعوے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکے ،پانی نہ ہونے سے شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامنا،عوام کی واپڈا حکام کو بد دعائیں رہنماء تحریک انصاف حلقہ193راجہ محمد سلیم نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں 12سے 14جبکہ دیہات میں 16سے 18گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ گرمی کی شدت سے عوام شدید پریشان ہیں اوپر سے لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے انہو ں نے کہا کہ لوگ واپڈا حکام کو بد دعائیں دے رہے ہیں لیکن ان کو عوام پر کوئی ترس نہیں آتا، عورتوں ،بچوں ،بوڑھوں اور مریضوں کا گرمی اور حبس سے برا حال ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ۔انہو ں نے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ۔
لوڈ شیڈنگ