غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور فیس کی عدم ادائیگی پر 3دکانیں سیل

غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور فیس کی عدم ادائیگی پر 3دکانیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار) موسیٰ پاک ٹاؤن نے ممتاز آباد کے علاقے میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور کمرشلائزیشن فیس کی (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ادائیگی نہ کرنے والے بلڈنگز مالکان کے خلاف کارروائی کر کے گورمے مارکیٹ اور 3دکانیں سیل کر دی ہیں ایڈمنسٹریٹر موسیٰ پاک ٹاؤن کی ہدایت پر ٹاؤن آفیسر پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن سلیم محمود چوہدری کی سربراہی میں نقشہ برانچ اور ریگولیشن برانچ نے ممتاز آباد کے علاقے میں گیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد بلڈنگز مالکان کو نوٹس جاری کرتے نقشے طلب کرلے جبکہ کمرشلائزیشن فیس کی عدم ادائیگی پر گورمے مارکیٹ سمیت 3دکانوں کو بھی سیل کر دیا۔