پنجاب، نوعمر بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ
ملتان(وقائع نگار) پنجاب میں نوعمر بچوں اغواء کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس نے والدین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے سرکاری طور پر جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2016ء کے 6 ماہ کے دوران 681 بچے اغواء یا لاپتہ ہوئے جن میں سے 100 سے زائد بچے تاحال لاپتہ ہیں جن کے بارے میں حکومت یا پولیس تاحال کوئی سراغ نہ لگاسکی ماہرین کے مطابق والدین کیلئے بھی ضروری (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لاپتہ ہونے سے بچائیں ، پولیس زرائع کے مطابق ان بچوں کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔
بچے لاپتہ