تنزلی سے کانسٹیبل بننے والا بدستور ایم ٹی او برانچ میں براجمان
ملتان(وقائع نگار) عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں انسپکٹر سے تنزلی پاکر کانسٹیبل بننے والا بدستور ایم ٹی او برانچ میں اسنپکٹر کے عہدے پر براجمان تفصیل کیمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی پنجاب بھر میں آؤٹ آف ٹرن ترقی پانے والے پولیس افسران کے تنزلی کے احکامات جاری کئے تھے جن میں ملتان پولیس کی اہم ایم ٹی او برانچ میں تعینات انسپکٹر عبدالستار نیازی بھی شامل ہیں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
جو بطور انچارج ایم ٹی او کام کر رہا تھا جو تنزلی کے بعد کانسٹیبل بن گیا ہے مگر عبدالستار نیازی کانسٹیبل تاحال بدستور ملتان پولیس کی ایم ایم ٹی او برانچ چلا رہا ہے واضح رہے ایم ٹی اوبرانچ کے عہدہ پر انسپکٹر یا سب انسپکٹر کے عہدے سے افسر کو تعینات کیا جاتا ہے مذکورہ صورت حال پر عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس بارے میں رپورٹ صوبائی افسران پولیس کو بھیجی جا رہی ہے۔
ایم ٹی او