موٹر سائیکل پر شیشے ‘ سی ٹی او کی نئی منطق ‘شہریوں کیلئے عذاب بن گئی

موٹر سائیکل پر شیشے ‘ سی ٹی او کی نئی منطق ‘شہریوں کیلئے عذاب بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) چیف ٹریفک آفیسر چوہدری شریف جٹ کی نئی منطق شہریوں کیلئے درد سر بن کر رہ گئی ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں کا چالان ٹارگٹ پورا استعمال نہ کرنے والے شہریوں کا چالان کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے کے باعث شہریوں کو موٹرسائیکلوں پر دونوں سائیڈ شیشہ لگانے کی شرط مسلط کردی گئی بلاوجہ چالان کرنے پر شہری روڈ ٹریفک وارڈنز کے درمیان تلخ کلامی معمول بننے لگی شہریوں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے مذکورہ معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے تفصیل کے مطابق ملتان کے شہری فیصل عزیز ، خدا بخش، میاں جیلانی، امجد ندیم ، محمد شاکر، لیاقت تھہیم ، حمید چوھان، رانا اسلام ، محمد عمیر ، طاہر ،ناصر بھٹی، ایاز احمد، رحیم شاہ، رحمت اللہ ، منیب ریاض ، حبیب الطاف نے گذشتہ روز ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز نے تو ہماری ناک میں دم کردیا ہے چیف ٹریفک آفیسر چوہدری شریف جٹ کو ٹریفک قوانین بارے اتنی آگاہی نہ ہے جسکی وجہ سے صرف اور صرف شہریوں کا بلاوجہ چالان کرکے ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے شہریوں نے کہا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر دونوں سائیڈ شیشے لگانے کے بارے میں کوئی خاص ٹریفک کی جانب سے مہم نہیں چلائی گئی شہریوں نے مذکورہ صورت حال کے پیش نظر اصلاح احوال کیلئے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔