ملتان اور گردونواح میں شدید گرمی اور حبس کا راج برقرار
ملتان (خبر نگار) ملتان اور گردو نواح میں شدید گرمی اور حبس کا راج برقرار اور سوموار کے روز دن بھر بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی ہوا میں نمی بڑھ جانے کے باعث حبس کی شدت مزیدبڑھ گئی اور معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے دن بھر شہری شدید حبس کے باعث پسینے میں شرابور ہوتے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
رہے مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی مطلع ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کے روز ملتان میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے گذشتہ روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.3 جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ رحیم یار خان میں 43 جبکہ ڈی جی خان ، خانپور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ۔
موسم