ڈسٹرکٹ بار انتخابات ، بینرز، پینا فلیکس اسٹیکر لگانے پر امیدواروں کو وارننگ جاری

ڈسٹرکٹ بار انتخابات ، بینرز، پینا فلیکس اسٹیکر لگانے پر امیدواروں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے بار انتخابات کے لئے بینرز ،پینافلیکس ،اسٹیکر لگانے پر امیدواروں کو وارننگ جاری کردی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ جاری (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ہدایت میں صدر بار عظیم الحق پیرزادہ نے کہاہے کہ پنجاب بار کونسل کے قوانین کے تحت بار کی حدود میں بینرز ،پوسٹرز پینافلیکس ،اسٹیکر لگانے پر پابندی عائد ہے اس لئے ایسے تمام امیدوارجنہوں نے پہلے ہی یہ خلاف ورزی کی ہوئی ہے وہ یہ تمام چیزیں خود اتروادیں دیگر صورت میں ان کے نام کارروائی کے لئے پنجاب بار کونسل کو بھجوا دئیے جائیں گے جبکہ باقی تمام امیدوار بھی قانون کی پابندی کریں۔