پی ٹی اے ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن، عدالت نے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کر دی
ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پی آئی اے ہاؤسنگ سکیم میں کرپشن کے مقدمہ میں ابراہیم کھوسہ کی درخواست ضمانت پر بحث کے لئے مہلت طلب کر نے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
پر سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ابراہیم کھوسہ نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی تھی کہ اس کے خلاف نیب کی جانب سے مقدمہ درج کیاگیا کہ درخواست گذار نے خود کو پی آئی اے ہاؤسنگ سکیم کا نمائندہ ظاہر کرکے کروڑوں روپے ہتھیالئے ہیں ملزم کے کونسل محمد عرفان وائیں کے مطابق ملز م کے خلاف غلط طورپر مقدمہ درج کیا گیا ہے اس لئے ضمانت منظورکرنیکا حکم دیاجائے جبکہ نیب کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ ملزم کو سکیم سے الگ کردیا گیا تھا جس کی لاتعلقی کا اشتہار بھی جار ی کیا گیا۔اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پر درخواست گذار کے وکیل محمد عرفان وائیں کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی گئی ہے۔