پولیس کی کارروائی ‘ چرس، شراب ،میٹل گولیاں برآمد ‘ جواری گرفتار
ملتان (وقائع نگار ) پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم شہزاد سے 110گرام ہیرؤن برآمد کر کے، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم محمد راشد سے 120گرام چرس ، پولیس تھانہ بی ۔زیڈ نے ملزم خالد مسیح سے 1060گرام چرس اور ملزم خالد مسیح سے 31بوتل شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم محبوب الہی سے 1233گرام چرس، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم شہزاد سے 175گرام چرس،پولیس تھانہ شاہ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
رکن عالم نے ملزم بلال سے 04لیٹر دیسی شراب ملزم شاہد سے 53گرام چرس اور ملزم تیمور سے 1003گرام چرس ،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم سلیم سے 30لیٹر شراب ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم نیاز احمد سے 5.5لیٹر شراب اور ملزم محمد صادق سے 08لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عبدالقدیر سے پسٹل 30بور معہ 05گولیاں،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم ممتاز سے بندوق 12بور ،ملزم رمضان سے رپیٹر 12بور اور ملزم نور امین خان سے پسٹل معہ10گولیاں ،پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم آصف سے پسٹل معہ 02گولیاں ، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم فاروق سے بندوق معہ 02گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم شہباز اور ملزم اسحاق کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 490/-روپے برآمد کرکے ،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم عتیق اور الیاس کو آکڑہ جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 1620/-روپے، ملزم جاوید ، بابراور آصف کو آکڑہ جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 1500/-روپے ،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزمان گل شیر، شوکت ، عرفان، تاج محمد ، محمد نواز، طارق اور خلیل کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 2010/-روپے ، علاوہ ازیں ملزمان جعفر ، پیر بخش اور افتخار کو گدھاریڑھی دوڑ جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا اور وٹک رقم 450روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد ناصر اور ملزم محمد علی کو غیر قانونی طور پر بغیر NOCگیس ریفل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم غلام عباس اور علی رضا سے 95پتنگیں معہ 04گوٹے ڈوربرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ الپہ نے اشتہاری ملزم ظفر حسین کو بھگانے کے جرم میں ملزم آصف کو قابو کر کے ،پولیس تھانہ گلگشت نے اشتہاری ملزم رضوان کو بھگانے کے جرم میں ملزم حق نواز کو قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم رفیق اورملزم زاہد اقبال کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم سجاد کو اویس پٹرولیم اور ملزم یاسر کو کہکشاں پٹرولیم کے ناقص سکیورٹی انتظامات کرنے پر قابو کر کے ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم اخلاق کو خواجہ پٹرولیم ،پولیس تھانہ صدر نے ملزم ندیم کو ندیم گرائمر سکول،پولیس تھانہ شاہ شمس نے مالک فلور مل ملزم راؤ سلطان ، ملزم شفیق اور ملزم مقبول کو مل کی سکیورٹی ،پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم کامران کو CNGپمپ کی ناقص سکیورٹی انتظامات کرنے پر قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم احمد حسن کو اپنا مکان بغیر اجازت نامہ ملزم راشد اور ملزم دانش کو کرائے پر دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان اسلم ، روبینہ ، اقبال ، شازیہ ، افتخار اور شہناز کو فحش حرکات اور بدکاری کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران135نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں438نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے129موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے39اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے08کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ31ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے06اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔