تھانوں میں فرنٹ ڈیسک افسران کی عدم توجہی کا شکار‘ عملہ تنخواہوں سے محروم
ملتان(وقائع نگار) پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی خواب بن گیا تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لئے بنائے گئے فرنٹ ڈیسک بھی افسران کی عدم توجیہی کی بھینٹ چڑھ گیا ملتان کے فرنٹ ڈیسک میں کام کرنے والے ملازمین 4ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ خیبر پختونخواہ سے متاثر ہوکر پنجاب کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں پنجاب کے 200 سے زائد تھانوں میں فرنٹ ڈیسک بنوایاگیا تاکہ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
سائیلین کو بروقت مسائل سے چھٹکارا دلوایا جاسکے اور تھانہ کلچر میں تبدیلی بھی لائی جائے مگر پنجاب حکومت کا تھانہ کلچر میں تبدیلی خواب بن کر ہی رہ گئی تھانہ کلچر میں تبدیلی
کے نعرے لگانے والے افسران کی عدم توجیہی کے باعث ملتان کے فرنٹ ڈیسک میں کام کرنے والے ملازمین کو 4ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی جا سکیں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ملازمین نے گھر کے نظام چلانے کیلئے لوگوں سے ادھار رقم لے رکھی تھی ملتان کے فرنٹ ڈیسک میں کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا کہ ہم نے فرنٹ ڈیسک میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ بھی کلیئر کیا یکم اپریل 2016ء سے لیکر 31 جولائی 2016 ء تک تنخواہ نہ ملی فرنٹ ڈیسک ملازم نے بتایا کہ ہم نے کئی بار ضلعی افسران کو اس بارے بتایا ہے کہ ہمیں تنخواہ کی ادائیگی کی جائے مگر تاحال ادائیگی نہ ہوسکی متاثرین نے صوبائی افسران پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فرنٹ ڈیسک