جشن آزادی شایان شان منانے کا حکم تقریبات کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل
ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازیخان (سپیشل رپورٹر، خبر نگار، وقائع نگار، نمائندگان) کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن کیپٹن (ر) اسداللہ خا ن نے ڈ ویژ ن بھر میں جشن آ زا د ی کو شایا ن شا ن طریقے سے منا نے کیلئے تما م ڈ ی سی او ز کو تقر یبا ت کا پلا ن تیا ر کر نے کا (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
حکم دیا ہے اور ہد ایت کی ہے کہ ان پروگرا مز میں کھیل ،تقر یر ی مقابلے ،ادبی وثقا فتی شو شامل کئے جائیں ،مار کیٹو ں،سر کا ر ی اور نجی عمارتو ں پر چر اغا ں کیا جائے اورفو ج اور پولیس کے شہدا ء کی فیملیز کو جشن آ زا د ی کی تقر یبا ت میں خصوصی دعوت دی جائے ۔انہو ں نے کہا کہ جشن آ زا د ی کے موقع پر میٹرو بس رو ٹ کو سٹر یٹ لائٹس سے رو شن کر دیا جائے اور پور ے قلعہ کہنہ قاسم با غ کو دلہن کی طر ح سجا یا جائے اور ملتا ن میں خصوصی فلو ٹ تیا ر کئے جائیں ۔کمشنر ملتا ن ڈویژن نے ہدا یت کی ہے کہ تما م تقریبات کے شیڈ ول کے با ر ے میں پولیس کو آ گا ہ کیا جائے تاکہ سکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کئے جاسکیں ۔یہ ہدا یات انہو ں نے اپنے آ فس میں جشن آ زا د ی کی تقر یبا ت کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقد ہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جا ر ی کیں ۔جس میں آ ر پی او ملتا ن ر یجن اعظم سلطا ن تیمو ر ی ،سی پی او اظہر اکرا م ، ڈ ی سی او ملتا ن نادر چٹھہ ،ڈ ائر یکٹر جنر ل پی ایچ اے کو ثر خا ن ،ایڈ یشنل ڈا ئر یکٹر جنر ل ایم ڈ ی اے الطا ف حسین سا ر یو ،ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنا نس ملتا ن ڈ ویژ ن را نا رضو ان قدیر،ڈا ئر یکٹر میٹرو بس پرا جیکٹ نذیر احمد جغتا ئی ۔خالد پرویز کے علا وہ ،سپو رٹس ،کالجز ،سکولز کے افسرا ن مو جو د تھے ۔وہا ڑ ی ، خانیوا ل ، اور لو دھرا ں کے ڈ ی سی اووز اور ڈ ی پی او وز نے ویڈ یو لنک کے ذ ریعے اجلاس میں شریک تھے ۔کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن کیپٹن (ر) اسد اللہ خا ن نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ تما م ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ز میں پر چم کشائی کے انتظا ما ت کئے جائیں ۔انہو ں نے کہاکہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر ہا کی ،کر کٹ ،بیڈ منٹن ،کبڈ ی اور دیگر نیز ہ با زی ،گھڑ دوڑ کے مقابلے کرا ئے جائیں ۔پرا ئیویٹ ٹرانسپو رٹ پر پر چم لہرا ئے جائیں اور تعلیمی ادا ورں میں ملی نغمو ں اور تقر یر ی مقا بلے کرا ئے جائیں۔ میٹرو بس رو ٹ کے فلا ئی اوور کوسٹر یٹ لائٹس اور روشنیوں سے سجا یاجائے اور کسی بھی دومیٹرو اسٹیشنزکے در میا ن واک منعقد کر نے کے انتظا ما ت کو حتمی شکل دی جائے ،ہسپتا لو ں میں مر یضوں میں تحائف تقسیم کئے جائیں اور جیلو ں میں بند قیدیو ں کو آزاد ی کی خوشیوں میں شامل کیا جائے گا۔آ ر پی او ملتا ن ریجن اعظم سلطا ن تیمو ر ی نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ جشن آ زا دی کی تقر یبا ت کے حوا لے سے سکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کئے جائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیو رز کو موٹر سائیکل چلا نے کی قطعی اجاز ت نہیں دی جائے گی ۔سی پی او ملتا ن اظہر اکرم نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ضلعی حکو مت جشن آزا د ی کی تقر یبا ت کے حوالے سے فوکل پر سن مقر ر کرے۔ میٹرو بس رو ٹ پر سینکڑوں افرا د کی واک کے موقع پر سکیو رٹی کے خصوصی انتظا ما ت کئے جائیں گے ۔ڈ ی سی او ملتا ن نا در چٹھہ نے اس موقع پر جشن آزا د ی کی تفصیلا ت بتا تے ہوئے کہا کہ تما م محکمو ں اوربڑ ے اداروں کی طر ف سے دودر جن سے زائد فلو ٹ تیا ر کئے جائیں گے جس کے ذ ریعے ملتا ن کی ثقا فت اور وطن عز یز سے محبت کے جذ بے کو اجا گر کیا جائے گا ۔قلعہ کہنہ قاسم با غ پر آتش با ز ی کا مظا ہر ہ کیا جائے گا ۔ اس حوا لے سے لیزر شو کے انعقا د کی کوشش کی جا ئے گی ۔انہوں نے بتا یا کہ ضلع ملتا ن میں جشن آ ز اد ی کے سلسلے میں کھیلو ں کے 12 مقا بلے کر ائے جارہے ہیں ۔ دریں اثناء کمشنر ملتان ڈویژن اسد اللہ خان نے جشن آزادی کی تقریبات کے لئے اٹھارہ رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ۔جس کے سربراہ وہ خود ہوں گے ۔ کمیٹی کے کنوینیئر ایڈیشنل کمشنر جنرل سرفراز احمد ہوں گے جبکہ باقی ارکان میں صدر چیمبر آف کامرس فرید مغیث شیخ ،چیئرمین نشتر بورڈ آف مینجمنٹ جلال الدین رومی،کالمسٹ خالد مسعود ، اعجاز حسین شاہ ، ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ ، ڈاکٹر حجران شاہین ، شائستہ بخاری ، ڈاکٹر ثمینہ محبوب ، بیس بال پلیئر ثمرہ زوار، کرکٹر شعیب مقصود اور کرکٹر عامر یامین شامل ہوں گے ۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر جشن آزادی کے سلسلے میں اگست کے مہینے میں شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ پولیس، ٹریفک وارڈنز، ٹریفک پولیس سمیت فورسز کی تمام گاڑیوں پر قومی پرچم لگانا لازمی قرار دیا گیا۔ جس کے پیش نظر بیشتر سرکاری گاڑیوں سبز ہلای پرچم لگا دیئے گئے اور بقایا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ فوراً پرچم کو اپنی اپنی گاڑیوں پر لگالیں۔ مظفرگڑھ سے سٹی رپورٹر، سپیشل رپورٹر کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات ضلع بھر میں شایان شان طریقہ سے منائی جائیں گی ، عوام میں ملک کی خوشحالی اور ترقی کی سوچ اور شعور بیدار کرنے کیلئے رنگ برنگے پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے ، یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر مقامی ایم پی اے حما دنواز ٹیپو اور قسور کریم لنگڑیال بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی او نے کہا کہ تمام سرکای دفاتر، رہائش گاہوں پر پاکستانی پرچم لہرایا جائے ، انہوں نے ای ڈی او سی ڈی جام محمد بقاء کو ہدایت کی کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں جو جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف پروگرامز کو ترتیب دے جس میں بچوں میں ملی نغموں کے مقابلے، مشاعرے ، سیمینارز اور دیگر تقریبات شامل ہوں، اس موقع پر ایم پی اے حماد نواز ٹیپو اور قسور کریم لنگڑیال نے تجویز دی کہ جشن آزادی کے تقریبات تحصیل سطح پر منائی جائیں ، اجلاس میں ضلعی محکموں کے سربراہان سمیت رانا محمد افضل اور افضل چوہان نے شرکت کی۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا . سرکاری دفاتر اور اہم نجی عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں کر دیئے چراغاں کے ساتھ ساتھ عمارتوں کو جھنڈیوں اور قمقموں سے سجایاجائے گا . 15اگست تک جاری رہنے والی تقریبات کیلئے ڈی او سی میاں اقبال مظہر کی سربراہی میں دس سے زائدرکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی میں ای ڈی او فنانس،ای ڈی او تعلیم ، ای ڈی او زراعت ، اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ غازیخان و کوٹ چھٹہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، ڈی او سوشل ویلفیئر ، اے ڈی ایل جی ، ڈی ایس پی سٹی ، ٹی ایم او ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل شامل ہیں . ڈی سی او ندیم الرحمن نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جشن آزادی کی تقریبات ملی جوش و جذبہ سے منائی جائیں گے مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی طرف سے 13اگست کو ہائی اورہائر سکینڈری کھلوا کر جشن آزادی کی تقریب کو حتمی شکل دیں گے . طلباؤطالبات کے مابین تقریر ، قرات ، کوئز ، مباحثے ، ملی نغمے او رنعت خوانی کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے . 14اگست کو پاک فوج ، پولیس اور دیگر شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے . اجلاس میں اے ڈی سی عبدالشکور ، ڈی او سی میاں محمد اقبال مظہر ، پی اے بابر بشیر ، اسسٹنٹ کمشنر ز اصغر مجید ، عبدالجبار ، عبدالغفار خان ،ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز ارشاد احمد تارڑ ، عبدالغفور غفاری ، ڈسٹرکٹ آفیسرز شوکت علی شیروانی ،خالد قریشی ، محمد اجمل ، سہیل روف ، فرزانہ سجاد بخاری ، ڈاکٹر گل حسن ، محمد شاہین ، اے ڈی ایل جی ملک محمد رمضان ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری ، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر محمد ابراہیم ، ڈی ڈی او واٹر منیجمنٹ ملک محمد طارق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسداللہ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔ مزید برآں ماہ اگست شروع ہوتے ہی یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کے سٹالز سجا دیئے گئے ہیں ، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی بجلی کے بحران اور دہشت گردی کے باوجود ملک کو قائد کے خواب کے مطابق پر امن ترقی یافتہ فلاحی مملکت بنانے کے لیے وہ آج بھی پر عزم ہیں ۔ دوسری طرف یوم آزادی کے موقع پر سبز ہلالی پرچموں ، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری سمیت بجلی کے بحران اور دہشت گردی کے باوجود گذشتہ سالوں کی نسبت رواں سال قوم میں جشن آزادی منانے کے جذبہ میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ۔
جشن آزادی