پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر وسیم اختر کی جمع کرائی گئی 3قرار دادیں اگلے سیشن میں پیش کرنیکی منظوری دے دی

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر وسیم اختر کی جمع کرائی گئی 3قرار دادیں اگلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور ( بیورورپورٹ)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کی جمع (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
کرائی گئی تین قرار دادیں اگلے اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی منظوری دیدی قرارداد میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ قرآن و سنت اور آئین پاکستان کی روشنی میں ملکی دولت کو لوٹنے والے سیاست دانوں سمیت تمام کرپشن کرنے والوں کے لیے سزائے موت مقرر کی جائے دوسری قرارداد میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق ملک کے تمام قاعدے و قوانین کو قرآن و سنت کے مطابق بنایا جائے ایک اور قراداد میں کہا گیا کہ بہاولپور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ضرویات کو دیکھتے ہوئے بڑے شہروں کی طرح بہاولپورمیں بھی واسا کا قیام عمل میں لایا جائے ۔
قراردادیں