جمعیت علما ء پاکستان خان پور کا کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جیٹھہ بھٹہ(نا مہ نگار)جمعیت علماء پاکستان خان پور کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کی طرف(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
سے ظالمانہ تشدد کے خلاف خان پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شر کت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے ضلعی نائب صدر قاری فلک شیر سعیدی ،جنرل سیکرٹری مولانا محمد احمد سعیدی،تحصیل صدر رانا ابرار حسین ایڈووکیٹ،مولانا محمد احمد سعیدی کلاچی نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ہم انکی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی منزل اب قریب ہے اور فتح انکا مقدر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان مظفر ورنی کی شہادت نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو زندہ کردیا ہے اور وہ اب دن دور نہیں رہا جب بھارت کے تکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔اس موقع پر ذیشان فاروقی،حافظ مشتاق احمد،قاری محمد ایاز سعیدی،فیاض احمد سعیدی،محمد ایاز سعیدی،قاری محمد اقبال،محمد طاہر ،محمد شفیق کلاچی،قاری کریم بخش،منشی محمد،منشی عبد الرحمان کلاچی سمیت کے یو پی کے کارکن شریک تھے۔
احتجاجی مظاہرہ