بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے تیزی سے پیشتر فت جاری ہے، طاہر اقبال چودھری
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے تیزی سے پیش رفت جاری ہے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے ساتھ بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن پر بھی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے یہ بات انہوں نے ایم پی اے محمد نعیم اختر خان بھابھہ کے ہمراہ بستی صادق آباد میں25لاکھ روپے کی لاگت سے66گھروں کو بجلی کی فراہمی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سجاد خان کھچی، قیوم خان کھچی،میاں عرفان بورانہ ،میاں آفتاب بورانہ، میاں سجاد بورانہ ، راجہ فدا عباسی، بابر منظور دوگل،راؤ اشر ف سابق ممبر ضلع کونسل،ملک اعجاز، خالد ارائیں ،راؤ سلیم ، سید توقیر شاہ،مہر مصطفی سیال بھی موجود تھے ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک سے غربت ،بے روزگاری، جہالت سمیت بجلی کے اندھیروں کو دور کرنے کا مصمم ارادہ کررکھا ہے اس مقصد کے تحت ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے ملک کو اقتصادی ترقی دینے کے لیے دوست ملک چین کے تعاون سے شروع کی جانے والی اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ کی تکمیل اس ملک کو عالمی اقتصادی ہب بنا دے گی۔آخر میں ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ نے فیتہ کاٹ کر اور بٹن دبا کر بجلی کا افتتاح کیا ۔
طاہر اقبال