ڈینگی مرض کے تدارک کیلئے 12 اگست تک صوبہ کے سرکاری سکولوں میں ڈینگی سپرے کرانے کی ہدایت

ڈینگی مرض کے تدارک کیلئے 12 اگست تک صوبہ کے سرکاری سکولوں میں ڈینگی سپرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب حکومت نے ڈینگی مرض کے تدارک کو یقینی بنانے کی غرض سے 12 اگست تک صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ڈینگی سپرے کرانے کی ہدایت کر دی ، ای ڈی اوز ایجوکیشن کو احکامات جاری کر دئیے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
گئے۔ تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے ای ڈی اوز ایجوکیشن کو جاری کردہ احکامات میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو سکولوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے ساتھ 12 اگست 2016ء تک سکولوں میں ڈینگی سپرے کروانے کا پابند بنائیں جبکہ ای ڈی اوز ایجوکیشن خود بھی صفائی کے معاملات کی نگرانی کریں، سکولوں کے گراؤنڈز میں کھڑے پانی کو صاف کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔
ڈینگی سپرے