بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،ٹریفک پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی
ملتان(سٹی رپورٹر) انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فورم کے زیر اہتمام بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور ٹریفک وارڈنز کی جانب سے ناجائز چلانوں کا لامحدود سلسلہ شروع کیے جانے کے خلاف سول ہسپتال چوک پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صوبائی سینئر نائب صدر عامر قریشی،چوہدری خالد (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
جاوید وڑائچ، ضلعی صدر اور ظفر اقبال سندھو نے کی جبکہ محمد یونس غازی، قربان فاطمہ، ڈاکٹر روبینہ اختر،سلمیٰ ناہید، چوہدری ہدایت اللہ گجر،سبین گل خان،عاطف اعوان،غزل غازی،عمیر افضل چدھڑ،میمونہ سلیم،میڈم طاہرہ نسیم،مسرت اقبال ،زیب رسول و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب میں عامر انور قریشی، چوہدری خالدجاوید وڑائچ اور ظفر اقبال سندھو نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ناجائز چلانوں کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ سراسر زیادتی ہے اور عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹریفک وارڈنز کا چلانوں کے اہداف مقرر کرنے والے اعلیٰ پولیس افران کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے بصورت دیگر عوام ان وارڈنوں کو سڑکوں پر گھسیٹنے پر مجبور ہوں گے ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹریفک پولس ، لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے دوران انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔