خاتون ملازمہ کے کوارٹر کو ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تالے لگادیئے

خاتون ملازمہ کے کوارٹر کو ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تالے لگادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار) ڈی سی او ملتان کے حکم پر پاک گیٹ کے علاقے میں خاتون ملازمہ کو الاٹ کیے جانے والے کوارٹر کو ملتان ویسٹ مینجمنٹ حکام نے تالے لگا دیئے اور رہائشی کوراٹر کی زون آفس میں منتقلی کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں زرائع کے مطابق پاک گیٹ کے علاقے کا نیو والا ٹویا میں 2کمروں پر مشتمل کوارٹر خالی پڑا ہوا تھا ویسٹ مینجمنٹ میں کام کرنے والی خاتون ملازمہ عطیہ رحمت اللہ نے (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
ڈی سی او ملتان کے حکم سے کوارٹر الاٹ کروالیا اور موقع پر کوارٹر کا قبضہ حاصل کرکے اپنا سامان بھی رکھ دیا زرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زون نمبر 5کا سٹاف مذکورہ کوارٹر کو زون آفس میں منتقلی کیلئے بڑے عرصے سے کوشش میں لگا ہوا تھا اور جب خاتون ملازمہ کے الاٹمنٹ کا پتہ چلا تو ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام حرکت میں آگئے اور انہوں نے موقع پر پہنچ کر کوارٹر کو تالے لگا دیئے اور خاتون ملازمہ کا سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا خاتون ملازمہ نے کمپنی حکام کو غیر قانونی اقدام اور ڈی سی او کے احکامات نہ ملنے پر شدید احتجاج کرکے ڈی سی او سے سخت نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
کوارٹر تالے