واسا حکام کی نا اہلی ،گھنٹہ گھر چوک میں گندے پانی کا راج
ملتان (نمائندہ خصوصی) واسا حکام کی نااہلی کیوجہ سے گذشتہ 4روز سے گھنٹہ گھر کے قرب و جوار میں واقع سیوریج کے پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں ہوسکا۔ فرید بک سنٹر کے نزدیک واقع گٹر مسلسل ابل رہا ہے۔ جو کہ سب سے زیادہ نزدیک واقع مسجد کو متاثر کر رہا ہے۔ اس روڈ پر رہائش پذیر مختلف شہریوں نے واسا کے شکایات سیل میں اپنی شکایات درج کرائیں۔ لیکن 4روز سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
سیوریج لائن نہیں کھولی گئی اور نہ ہی گندے پانی کے نکاسی کیلئے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ دکانداروں کا کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک دکاندار نے بتایا کہ واسا کے شکایات سیل میں شکایات نمبر 16 درج کرائی ہے۔ لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔ ہمارا ایم ڈی واسا سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر واسا اہلکاروں کو گٹر لائن کھولنے کی ہدایات جاری کریں۔