شہر کے بیشتر علاقوں سے عملہ صفائی غائب ‘ گندگی کے ڈھیر لگ گئے

شہر کے بیشتر علاقوں سے عملہ صفائی غائب ‘ گندگی کے ڈھیر لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملتان شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اتوار کی چھٹی کے باوجود سوموار کے روز بھی بیشتر علاقوں سے عملہ صفائی غائب رہا اور کئی دنوں تک کوڑا نہ اٹھائے جانے سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور تعفن پیدا ہونے سے اہل علاقہ اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام نے شہر بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے اور مانیٹرنگ آفیسر تعینات کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور زون(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
نمبر 1 جس میں بوسن روڈ ، آفیسر کالونی ، گلگشت کالونی، چونگی نمبر 8، نواب پور ، ایم ڈی اے چوک، جسٹس حمید کالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں اور کمپنی حکام نے زون نمبر 1 میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 8مانیٹرنگ آفیسر بھی تعینات کیے ہیں مگر 31 جولائی کی چھٹی کے بعد بھی یکم اگست کو سوموار کا دن ہونے کے باوجود بیشتر علاقوں سے عملہ صفائی غائب رہا پیر خورشید کالونی، سٹی ہسپتال روڈ، شاداب کالونی اور گلگشت کالونی کی بیشتر گلیوں سے عملہ صفائی غائب رہا اور کئی روز تک کوڑا نہ اٹھائے جانے سے کوڑا کے ڈھیر میں تعفن پیدا ہونے سے شہریوں اہل علاقہ کا جینا دشوار ہو گیا مذکورہ علاقوں کے شہریوں عبدالمالک ، جبار، شہزاد، عرفان الحق، ضیا عبدالرحمن، خورشید، محمد ابرار ، نعمان ودیگر نے ڈی سی او ملتان اور چیئرمین ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے شہر میں صفائی کی بہتر ابتر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی