سیوریج پانی کیخلاف ٹیناں والی کھوئی کے مکینوں کا کچہری چوک پر مظاہرہ
ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قدیر آباد ٹیناں والی کھوئی میں گذشتہ کئی دنوں سے موجود سیورج کے پانی کے خلاف رہائشیوں نے کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں قدید آباد کے رہاشیوں محمد سلمان ، محمد بلال ، خدا بخش ، غلام رسول ، علی حسین ، علی حسنین ، عابد حسین ، (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
محمد سہیل سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہاہے کہ واسا ملتان کے شہریوں کو سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں انہوں نے کہاہے کہ ٹینا ں والی کھوئی قدیر آباد میں گزشتہ تین دنوں سے واسا کا پانی جمع ہے جہاں سے کوئی ٹریفک گزر سکتی ہے نہ پیدل جا سکتا ہے جس کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیناں والی کھوئی پر جمع ہونے والے سیوریج کے پانی کا مستقل بنیادوں پر حل کرے تاکہ رہائشیوں کو کسی قسم کا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔