وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا واٹس ایپ گروپ تشکیل دیدیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا واٹس ایپ گروپ تشکیل دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڈ کورننس کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے کابیناارکان کے مابین رابطے اور کوآرڈینیشن کیلئے واٹس اپ پر کابینہ گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس گروپ میں تمام وزراء،مشیر اور معاونین خصوصی کو شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ خود اس گروپ کے ایڈمنسٹریٹر ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کابینا کے تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں اور مسائل سے متعلق انہیں واٹس اپ پر مطلع کریں۔ وزراء اپنے دوروں،اجلاسوں اور اس طرح کی دیگر سرگرمیوں کے فوٹوزبھی واٹس اپ پر بھیجنا شروع کریں۔