خواجہ اظہار الحسن نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔خواجہ اظہار الحسن پر ایم کیو ایم کے قائد کے خطاب میں سہولت کاری کے الزامات ہیں ۔الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤ کے خلاف تھانہ عزیز آباد میں رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔